May ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • لیبیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس سے مدد کی درخواست

لیبیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس سے مدد کی درخواست کی ہے۔

ایک رو‎سی خبررساں ایجنسی کے مطابق لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ احمد معیتیق نے روس سے درخواست کی ہے کہ لیبیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لے ۔ انھوں نے روس اور لیبیا کے روابط کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے روابط ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور لیبیا کے اکثر فوجی افسروں نے روس میں ٹریننگ لی ہے۔

احمد معیتیق نے کہا کہ لیبیا کی صدارتی کونسل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر قسم کی بین الاقوامی مدد اور تعاون کا خیر مقدم کرے گی ۔

لیبیاکی صدارتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ لیبیا کی قومی وفاق کی نئی حکومت مختلف مسلح گروہوں سے وابستہ عسکریت پسندوں سے اپیل کرتی ہے کہ اپنے اسلحے زمین پر رکھ کے ملک کی تعمیر میں مدد کریں۔

انھوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ لیبیا کی قومی وفاق کی نئی حکومت نے تمام مسلح گروہوں کو تحلیل اور ختم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

ٹیگس