عراق میں داعش کا کیمیائی اسلحے تیار کرنے کا کارخانہ
May ۰۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
عراق میں داعش کے کیمیائی اسلحے تیار کرنے کے ایک کا رخانے کا پتہ لگایا گیا ہے۔
عراقی فوج کی الجزیرہ کمان کے سربراہ ابراہیم دبعون نے پیر کے دن بتایا ہے کہ عراق کے مغربی صوبے الانبار کے شہر ہیت کے مغرب میں داعش کے کیمیائی اسلحے تیار کرنے کا ایک کارخانہ ملا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ اس کارخانے میں کیمیائی مواد کو ریفائن کرنے کی مشینیں، کیمیائی اسلحے تیار کرنے کے خام مال کے ذخائر، بھاری مقدار میں زہریلے دھماکہ خیز مواد اور ان لوگوں کے ناموں کی ایک فہرست ہاتھ لگی ہے جو کیمیائی اسلحے تیار کرنے کے اس کارخانے میں کام کرتے تھے۔
یاد رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے عراق میں کئی بار کیمیائی حملے کئے ہیں ۔ اتوار کی رات بھی داعش نے کرکوک کے جنوب میں واقع البشیر نامی گاؤں کے نزدیک کرد پیشمرگہ ملیشیا کے جوانوں پر کیمیائی حملہ کیا تھا ۔