May ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • جماعت اسلامی بنگلادیش کے سربراہ کی پھانسی کے خلاف پورے ملک میں عام ہڑتال

بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی نے اپنے سربراہ مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دے دئے جانے کے خلاف پورے ملک میں عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سربراہ پر فرد جرم عائد کی تھی کہ وہ پاکستان سے بنگلہ دیش کی آزادی کے مخالف تھے- بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں تہتر سالہ نظامی کی پھانسی کو ایک منصوبہ بند قتل قرار دیا اور چوبیس گھنٹے کی عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے-

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے قائم مقام امیر مقبول احمد نے لوگوں سے کہا ہےکہ وہ ہڑتال میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں-

جماعت اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مطیع الرحمن نظامی کو انصاف سے محروم کیا گیا ہے اور انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے-

واضح رہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ مطیع الرحمن نظامی کو منگل اور بدھ کی درمیانی رات ڈھاکہ کی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی -

ٹیگس