May ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • ترکی میں بم دھماکہ، چار افراد کی ہلاکت

ترکی میں ہونے والے ایک زوردار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ بم دھماکہ جنوب مشرقی ترکی میں کرد آبادی والے ایک علاقے میں ہوا۔ ترکی کی سیکورٹی فورسز کے مطابق بظاہر یہ افراد بم بنانے کے دوران ہونے والے دھماکے میں مارے گئے جبکہ ترکی کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک ٹرک میں بارود رکھے جانے کے دوران ہوا۔

یہ دھماکہ جمعرات کی رات ترکی کے شہر دیاربکر سے پچّیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ساری کمیس کے علاقے میں ہوا۔ زخمیوں میں چار افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے کرد آبادی کے علاقوں میں گذشتہ دس ماہ سے ترک سیکورٹی فورسز اور پی کے کے، کے درمیان خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس