May ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • داعش کے خطرے پر قابو پا لیا گیا ہے: عراقی وزیراعطم

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

ملک بھر کے منتخب نوجوانوں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم حیدر العبادی نے ایک بار پھر کہا کہ کہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیےتمام جماعتیں گفت و شنید کا سلسلہ شروع کریں۔

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ملک میں اصلاحات کا عمل مذاکرت اور بات چیت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی عمل کی بقا کے لیے ہمارے پاس مذاکرت کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا۔ حیدرا العبادی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ طاقت کے زور پر اپنی سوچ کسی پر مسلط نہیں کی جا سکتی۔

داعش کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے کہاکہ داعش کی جانب سے لاحق سیکورٹی خطرات پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن یہ گروہ اب بھی عراقیوں کے لیے ایک خطرہ شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا ٹھوس اور بھرپور مقابلہ کیے جانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس