May ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • بغداد میں کار بم دھماکہ، دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی

بغداد کے شمالی مضافاتی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ بغداد کے مضافاتی علاقے تاجی میں اس مقام پر ہوا جہاں پکوان گیس کے سیلنڈر بھرے جاتے ہیں- ان ذرائع کا کہناہے کہ کار بم دھماکے کے بعد چھے خود کش حملہ آور گیس سیلنڈر بھرنے والے اس کارخانے کے اندر داخل ہو گئے اور پھر دہشت گردوں اور سیکورٹی فورس کے جوانوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا-

بغداد آپریشنل کمان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کئے جانے سے قبل ہی دہشت گردوں نے گیس کے تین ٹینکوں کو آگ لگا دی-

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی کے بعد عراقی فورس نے صورتحال پر قابو پا لیا-

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بغداد کے شمالی مضافاتی علاقے تاجی میں عراقی فوج کا ٹریننگ سینٹر واقع ہے جہاں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی ٹریننگ دی جاتی ہے- پچھلے

ایک ہفتے کے دوران دہشت گردوں نے بغداد میں اپنی کارروائیاں تیزکر دی ہیں جن میں اب تک سیکڑوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں-

گذشتہ بدھ کو بغداد کے صدرسٹی اور کاظمین علاقوں میں یکے بعد دیگرے کئی بم دھماکوں میں ایک سو سے زائد بےگناہ عراقی شہری جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس