May ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے سربراہ، سید حسن نصراللہ
    حزب اللہ کے سربراہ، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایران کی پالیسیوں اور علاقائی بحرانوں کے لئے سیاسی راہ حل کی تلاش سے متعلق اس ملک کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے دورہ بیروت کے دوران انجام پانے والی ملاقات میں مزید کہا کہ وہی فریق دہشت گردی کے فروغ کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں جو مسائل کو فوجی اور طاقت کے استعمال سے حل کئے جانے کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسرائیل اور دہشت گردی کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کے شہداء کا خون اور ایثار و فداکاری کا جذبہ نہ ہوتا تو یہاں سیکورٹی کا کوئی وجود نہ ہوتا۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کی سازشوں اور اقدامات کے مقابلے میں مکمل بیدار و ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے کی جانے والی ہر کوشش و سازش کی مذمت کرتے ہیں۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ شام و عراق میں تکفیری عناصر کی کوششیں اسلامی ملکوں میں بحران پیدا اور اس کا دائرہ پھیلانے کے لئے اسرائیل کی پالیسیوں سے مربوط ہیں۔

ٹیگس