سعودی عرب: اسپتال میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی
May ۱۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
سعودی عرب کے شمالی شہر حائل کے ایک اسپتال میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
خبروں میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب کےشمالی شہر حائل کے ملک خالد اسپتال کی پارکنگ میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم نو افراد زخمی ہو گئے ہیں-
بتایا جاتا ہے کہ پہلے دونوں فریقوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع ہو گئی- زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے-
پولیس نے فائرنگ کے اس واقعے میں ملوث دس افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔