May ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • طالبان اور افغان پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
    طالبان اور افغان پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

جنوبی افغانستان میں صوبے پکتیکا کے ایک پولیس عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں پکتیکا کے علاقے خوشامند کے پولیس سربراہ اپنے چھے ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے جبکہ ان جھڑپوں میں چار دیگر پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

افغانستان کے صوبے پکتیکا کے پولیس سربراہ عبدالرؤف نے مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور افغان پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جن میں خوشامند کے پولیس سربراہ بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خوشامند کے علاقے ہاشم خیل میں طالبان نے اس پولیس سربراہ کو اس وقت اپنے حملے کا نشانہ بنایا جب وہ کچھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاشم خیل سے خوشامند جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں گذشتہ چھے ماہ کے دوران ہونے والی مختلف جھڑپوں میں چار سو پینتالیس پولیس اہلکار ہلاک اور گیارہ سو دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس