May ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی
    عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی

عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ شہر میں داعش کا شیرازہ بکھرنے کی خبر دی ہے-

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بدھ کو عراقی کابینہ کے اجلاس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلوجہ میں عام شہریوں کی جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہا کہ اس شہر میں عام شہریوں کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہیں اور حکومت اس مسئلے پر خاص توجہ دے رہی ہے- در ایں اثنا اقوام متحدہ نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے شہریوں کو شہر سے پرامن طریقے سے باہر نکالے جانے کا مطالبہ کیا ہے-

واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم نے پیر کی صبح، شہر فلوجہ کو داعش دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرانے کی کارروائی کے آغاز کا اعلان کیا تھا اور عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے فلوجہ کی آزادی کی کارروائی شروع ہونے سے لے کر اب تک، متعدد علاقوں کو داعش کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے-

ٹیگس