May ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان سازباز مذاکرات لاحاصل : تحریک جہاد اسلامی

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان سازباز مذاکرات کو لاحاصل قرار دیا ہے

فلسطین الیوم نیوزویب سائٹ نےخبر دی ہے کہ تحریک جہاد اسلامی کے سینئر رہنما خالد البطش نے غرب اردن میں تحریک انتفاضہ قدس کے شہدا کی یاد میں منعقد کئے گئے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان سازباز کے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کی سبھی کوششیں ناکام ہوں گی -

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئےکہ فلسطینیوں کے لئےسازباز کے مذاکرات بےسود ہیں کہا کہ ہم عرب سربراہوں اور حکام کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ سازباز کے عمل سے باز آجائیں اور فلسطینی عوام کے استقامتی محاذ میں شامل ہو جائیں-

واضح رہے کہ صیہونی حکام کے توسیع پسندانہ اقدامات اور وعدہ خلافیوں کی وجہ سے فلسطینی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیان سازباز کے مذاکرات جو امریکا کی وساطت سے شروع ہوئے تھے اپریل دوہزار چودہ سے معطل ہیں - جبکہ مسجد الاقصی پر صیہونی فوج اور صیہونی انتہا پسندوں کے حملوں کےخلاف گذشتہ برس اکتوبر کے مہینے سے سبھی فلسطینی علاقوں میں انتفاضہ قدس پوری قوت کے ساتھ جاری ہے-

انتفاضہ قدس کے دوران دوسو پندرہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں -

ٹیگس