May ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • طالبان کے ٹھکانوں پر افغان فوج کے شدید حملے

افغانستان کی فوج نے فضائیہ کی مدد سے صوبہ بغلان میں طالبان کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں

افغانستان کے صوبہ بغلان کے گورنر گوہرخان ببری نے ہفتےکو اعلان کیا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں جو مرکزی بغلان کے علاقے میں انجام دی گئیں دسیوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے- صوبہ بغلان کے گورنر نے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران صوبے کے دس دیہاتوں کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے-

مقامی باشندوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طالبان اور افغان فوج کے درمیان لڑائیوں میں دسیوں رہائشی مکانات منہدم ہوگئے ہیں - ابھی تک ان لڑائیوں میں افغان فوج کو ہونے والے نقصانات کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ طالبان نے بھی اپنے جانی نقصانات کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے -

اس درمیان افغان فوج نے مرکزی بغلان کے علاقے میں سو فوجیوں کو رہا کرا لیا ہے جو دو ہفتے سے طالبان کے محاصرے میں تھے -

ٹیگس