بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکے
عراقی دارالحکومت بغداد میں الگ الگ دہشت گردانہ بم دھماکوں میں بیس سے زائد افراد جاں بحق اور تقریبا پچاس دیگر زخمی ہوگئے
پریس ٹی وی کے مطابق بغداد کے شمال مشرقی علاقے طارمیہ کے بازار میں کار بم دھماکے میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہوگئے - اسی علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب بھی ایک کار بم دھماکے سے پہلے ہی سیکورٹی فورس نے دہشت گردی کا یہ منصوبہ ناکام بنا دیا - اس واقعے میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا -
بغداد کے الشعب علاقے میں بھی ایک کار بم دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہو گئے -
ادھر بغداد کے ہی صدر سٹی علاقے میں موٹر سائیکل میں نصب ایک زوردار بم دھماکے میں بھی تین افراد جاں بحق اور نو د یگر زخمی ہو گئے -
عراق کے مختلف علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد داعش نے شہروں کے اندر عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں -