بحرین میں پانچ افراد کی شہریت سلب کرلی گئی
بحرین کی نمائشی عدالت نے مزید پانچ شہریوں کی شہریت سلب کرنے کا فیصلہ صادر کیا ہے ۔
النشرہ نیوز سائٹ کے مطابق شاہی حکومت کی نمائشی اپیل کورٹ نے پانچ شہریوں کو مبینہ تخریبی اقدامات کے الزام میں عمر قید اور شہریت سلب کرنے کی سزا سنائی ہے۔ بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے دعوا کیا ہے کہ ان پانچ افراد میں سے دو افراد نے بقول اس کے ایران میں فوجی ٹریننگ حاصل کی ہے۔
بحرین کی ظالم شاہی حکومت عوام کی پر امن انقلابی تحریک کو روکنے کے لئے ملک میں رعب و وحشت کی فضا قائم کرنے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ آل خلیفہ کی ظالم حکومت نے انقلابی تحریک کی سرکوبی کے لئے سیاستدانوں اور شہری نیز انسانی حقوق کے کارکنوں کو بے بنیاد الزامات لگا کے جیلوں میں بند کرنے اور ان کی شہریت سلب کرنے کی روش اختیار کی ہے۔
یاد رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار چودہ سے عوام کی پر امن انقلابی تحریک جاری ہے ۔ بحرینی عوام ملک میں بنیادی آزادی، سماجی انصاف اور جمہوری نظام حکومت کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
بحرین کی ظالم شاہی حکومت کی تمام تر سختیوں اور وحشیانہ سرکوبی کی روش کے باوجود عوام کی تحریک بدستور جاری ہے ۔