May ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • امیر کویت کی توہین پر قید کی سزائیں

کویت میں شاہی خاندان کے تین افراد کو امیر کویت کی توہین پر قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق کویت کی عدالت عالیہ نے پیر کےدن ، سات افراد کو امیر کویت اور عدلیہ کی توہین کے الزام میں ایک سے دس سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں ۔ جن لوگوں کو امیر کویت اور عدلیہ کی توہین کے جرم پر قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں تین افراد شاہی خاندان کے بھی ہیں ۔ ان لوگوں پر سوشل میڈیا پر امیر کویت اور عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز مضامین شائع کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

کویت سے ملنے والی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ملک کی عدالت عالیہ نے کویت کی شیعہ جامع مسجد میں بم دھماکے کے اصلی مجرم کی ‎سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔

کویت کی عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق عبدالرحمن صباح سعود کو سزائے موت دی جاۓ گی جس نے گزشتہ سال ایک سعودی دہشت گرد کو مسجد میں پہنچایا تھا۔

یاد رہے کہ کویت کی امام صادق مسجد میں گزشتہ سال ہونے والے دھماکے میں چھبیس نمازی شہید ہوگئے تھے جن میں تین ایرانی بھی شامل تھے۔ اس دھماکے میں دو سو سے زائد نمازی زخمی بھی ہوئے تھے۔

ٹیگس