Jun ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے نائب سربراہ کا بیان

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ اسماعیل شعیب نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے عوام کی صدائے مظلومیت پوری دنیا کے لوگوں تک پہنچنی چاہئے

نائیجیریا کے اسیر رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کے معاون اور اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ اسماعیل شعیب نے نائیجیریا کی اسلامی بیداری میں شیعہ استقامتی تحریک کی تصویری روایت کے زیرعنوان ایران کے شہر بروجرد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا ایک اسلامی ملک ہے لیکن جو بھی اسلام کی بات کرتا ہے اسے یا تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے یا پھر قتل کر دیا جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ ایران میں حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد آیت اللہ شیخ زکزکی نے حضرت امام خمینی(رح) کے افکار و نظریات کی پیروی کرتے ہوئے نائیجیریا میں اسلامی بیداری کی تحریک کا آغاز کیا-

نائیجیریا کے مذہبی رہنما اور اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ شعیب نے کہا کہ نائیجیریا کی فوج، سعودی عرب اور اسرائیل کی مدد سے آیت اللہ شیخ زکزکی کو شہید کرکے اسلامی تحریک کو کچلنا چاہتی تھی اور سرانجام اس نے اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کر دیا اور نائیجیریا کے عوام کا قتل عام کیا، امامبارگاہ اور شیخ زکزکی کے گھر کو مسمار کر دیا

انہوں نے نائیجیریا کی فوج کے حملے کے بارے میں حکومت کی طرف سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دئےجانے کا ذکرکرتے ہوئےکہا کہ یہ کمیٹی غیرجانبدار بین الاقوامی ادارے کے ذریعے تشکیل پانی چاہئے تھی نہ کہ نائیجیریا کی حکومت کے ذریعے جو خود ہی اس واقعے کی ذمہ دار ہے-

نائیجیریا کے مذہبی رہنما اسماعیل شعیب کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کو قید کر لئے جانے سے نائیجیریا میں اسلامی بیداری کی تحریک کے راستے کو روکانہیں جاسکا ہے - ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے مسلمانوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ اسلامی بیداری آسانی سے اس منزل تک نہیں پہنچی ہے اور نائیجیریا کے عوام کو اپنا راستہ جاری رکھنے کے لئے دنیا کے مسلمانوں کی حمایت کی ضرورت ہے

 

 

ٹیگس