Jun ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • موغادیشو میں ہوٹل پر خودکش حملہ،ارکان پارلیمنٹ سمیت پندرہ افراد ہلاک

افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر خودکش کار بم حملے اور فائرنگ سے دو ارکان پارلیمنٹ سمیت پندرہ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔

مصر کی الیوم السابع ویب سائٹ کے مطابق صومالیہ کے پولیس افسر ابراہیم حسن کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو پہلے موغادیشو کے ایمبسڈر ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرایا جس کے بعد دیگر حملہ آور ہوٹل میں داخل ہوگئے اور اندھادھند فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک افراد میں دو ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں ۔

اس پولیس افسر کے مطابق دیگر ارکان پارلیمنٹ سمیت متعدد افراد کو ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا گیا ۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ الشباب افریقہ میں سرگرم ہے اور وہاں کی مغربی حمایت یافتہ حکومتوں کی سرنگونی کے لئے کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔ یہ گروہ عام طورپر سکیورٹی اہلکار، ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتا ہے۔

ٹیگس