Jun ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • بغداد میں بم دھماکے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے

عراقی پولیس نے پیر کو اعلان کیا کہ بغداد کے شمالی علاقے طارمیہ میں ایک تجارتی مرکز کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے- بغداد کے ہی بیاع محلے میں ایک اور دہشت گردانہ بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے -

اتوار کو بھی بغداد کے ابوغریب اور الشعب علاقوں میں ہونے والے الگ الگ دہشت گردانہ بم دھماکوں میں چارافرادجاں بحق اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے تھے -

دوسری جانب الرمادی کے مغرب میں واقع حدیثہ علاقے میں فوج نے داعش کےحملے کو پسپا کر دیا ہے اس کارروائی میں کم سے کم تیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے -

 

 

ٹیگس