Jun ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ترکی کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شمالی شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں اس گروہ کے سات عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔
    ترکی کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شمالی شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں اس گروہ کے سات عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترکی کی فوج کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کی منگل کے دن کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شمالی شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں اس گروہ کے سات عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترکی کی فوج نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، کہ شمالی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر توپخانے سے بھی حملہ کیا گیا، کہا ہے کہ اس حملے میں اسلحے کے کئی گودام اور متعدد راکٹ لانچر بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

ترکی ایسی حالت میں شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے کہ جب شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے پیر کے دن اقوام متحدہ کے نام ایک خط ارسال کیا جس میں ترکی پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ حلب کے مضافاتی علاقوں میں عام شہریوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں ان کا ساتھ دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے حالیہ برسوں کے دوران امریکہ، ترکی، مغرب اور بعض عرب ممالک کی حمایت کے ساتھ خطے کے ممالک خصوصا عراق اور شام میں بے پناہ مظالم اور جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

 

ٹیگس