Jun ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • سعودی عربے کے وزیرحج کا بیان

سعودی عرب کے وزیر برائے حج اور عمرہ نے کہا ہے کہ وہ گذشتہ برس منی میں ہونے والے ہلاکت خیز سانحے کی تحقیقات کر رہے ہیں

گذشتہ برس حج کے دوران رمی جمرات کے موقع پر سعودی حکومت کی نااہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے ہزاروں حاجی جاں بحق ہوگئے تھے - سعودی عرب کے وزیرحج اور عمرہ محمد بنٹین نے جدہ میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی اس حادثے کا جائزہ لیا ہے لیکن ابھی تحقیقات جاری ہیں تاکہ گذشتہ برس کے حادثے کی تکرار کو روکا جائے -

سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے جو حج کمیٹی کے سربراہ ہیں گذشتہ برس کے سانحہ منی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا لیکن اس وقت سے اب تک اس حادثے کی تحقیقات کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آسکی ہے -

واضح رہے کہ سانحہ منی سے چند روز قبل مکہ میں مسجد الحرام کے صحن میں بھی ایک کرین گرنے سے ایک سو سے زائد حاجی جاں بحق ہوگئے تھے - بتایا جاتا ہے کہ یہ کرین ایک سعودی شہزادے کی کمپنی کا تھا - جبکہ مکے کے دو ہوٹلوں میں شدید آتشزدگی کے نتیجے میں بھی متعدد حاجی زخمی ہوگئے تھے -

 

 

ٹیگس