Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے

عراق کے دارالحکومت میں دو بم دھماکوں میں متعدد عراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی بغداد میں واقع الفضیلیۃ علاقے میں ایک شاپنگ سینٹر کے پاس منگل کے دن دہشت گردانہ بم دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

شمال مشرقی بغداد میں واقع الشعب کے علاقے میں بھی ایک دہشت گردانہ بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلوجہ سمیت دہشت گرد گروہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں عراقی سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی کے بعد اس دہشت گرد گروہ نے عراق کے مختلف شہروں منجملہ بغداد میں وسیع پیمانے پر بم دھماکے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

 

ٹیگس