ترکی کے شہر میدیات میں بم دھماکہ
Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
ترکی کے میدیات شہر کے ایک پولیس اسٹیشن میں کار بم دھماکہ ہوا ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق ترکی کے خبری ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبہ ماردین میں واقع میدیات شہر کے ایک پولیس اسٹیشن میں کار بم دھماکہ ہوا ہے ۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میدیات میں زیادہ تر کرد بستے ہیں۔
یہ بم دھماکہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ جب منگل کے دن بھی ترکی کے شہر استنبول میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا۔ جس کے نتیجے میں گیارہ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے منگل اور بدھ کے دن کے بم دھماکوں کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔