Jun ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • عراق، بم دھماکوں میں سو سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی

عراق میں بم دھماکوں میں سو سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بغداد کے مشرق میں واقع علاقے الجدیدہ میں، ایک کار بم دہماکے میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،

دوسری جانب بغداد کے شمال میں التاجی فوجی چھاؤنی میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اس واقعے میں بیس افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ان دونوں بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

عراق کے مغربی صوبے الانبار کے شہر فلوجہ کی آزادی کے لئے جاری آپریشن میں فوج اور-عوامی رضاکار فورسز کی پے درپے کامیابیوں کے بعد داعش نے دہشت گردوں کے حوصلوں کو بڑھانے کے لئے عراقی شہریوں خصوصا بغداد کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس