Jun ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ترک فضائیہ کا کردچھاپہ ماروں پر حملہ

ترکی کی فضائیہ نے جنوب مشرقی صوبے دیار بکر میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر حملہ کر کےکم سے کم تیرہ کرد چھاپہ ماروں کو ہلاک کر دیا

ترکی میں فوجی ذرائع نے ہفتےکو بتایا کہ یہ حملہ دیار بکر صوبے کے لایس علاقے میں کیا گیا جہاں کرد چھاپہ ماروں کے خفیہ ٹھکانے تھے- ترکی کے لڑاکاطیاروں نے ترکی کے سیرت اور حکاری صوبوں میں بھی پی کے کے کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے-

ترکی کی فوج نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ حکاری صوبے میں پی کے کے اور فوج کے درمیان لڑائی میں دوترک فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں- ترکی کی حکومت اور کردچھاپہ ماروں کے درمیان گذشتہ برس جولائی میں فائر بندی کا معاہدہ ٹوٹ گیا تھا-

جنوب مشرقی علاقوں میں کرد چھاپہ ماروں کے ٹھکانوں پر ترک فوج کے حملوں میں شدت ایک ایسے وقت آئی ہے جب گذشتہ منگل اور بدھ کو استنبول اور میدیات شہروں میں ہوئے بم دھماکوں میں کم سے کم چودہ افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے تھے-

 

 

ٹیگس