نائیجیریا میں بوکو حرام کے دس عناصر ہلاک
Jun ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
نائیجیریا کی فوج نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گرد گروہ بوکوحرام کے دس عناصر کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔
شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے ہفتے کے دن کہا کہ صوبہ بورنو میں واقع گمبورو– نگالا علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے سے متعلق آپریشن میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے دس عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔
نائیجیریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں بوکو حرام کے دو عناصر کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ فوج نے بوکو حرام کے عناصر سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔
واضح رہے کہ براعظم افریقہ میں سنہ دو ہزار نو سے اب تک بوکو حرام کے حملوں میں بیس ہزار سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور تقریبا چھبیس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔