لبنان کا دارالحکومت زوردار دھماکے سے لرز اٹھا
Jun ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے فردان میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ لبنان کے خبری ذرائع نے کہا ہے کہ اس دھماکے سے قبل ایک کار کے نیچے نصب کیا گیا بم پھٹا تھا اور اس کے بعد یہ دھماکہ ہوا۔ لبنان کے ٹی وی چینل ایل بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ دھماکہ مغربی بیروت میں واقع الظریف نامی علاقے میں لبنانی وزیر داخلہ کی رہائشگاہ کے پاس ہوا۔
دریں اثنا لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المشنوق نے کہا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے صرف ایک بینک کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ لبنان کی فوج نے اس دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔