Jun ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • بحرین کی جمعیت الوفاق پر پابندی

بحرین کی ایک عدالت نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق پر پابندی عائد کر دی ہے

بحرین کی وزارت قانون نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت الوفاق کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے- بحرین میں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کی سرگرمیوں پر پابندی کا یہ عدالتی فیصلہ بحرین کے وزیرقانون کی شکایت کےصرف دوگھنٹے کے بعد ہی سامنے آگیا-

بحرین کی وزارت قانون نے اپنی شکایت میں دعوی کیا تھا کہ جمعیت الوفاق جیسی جماعتوں سے ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے - عدالت کے اس غیرمنصفانہ فیصلے کے نتیجے میں جب تک وزارت قانون کی شکایت پر حتمی فیصلہ نہیں آجاتا، جمعیت الوفاق کے سبھی دفاتر بند کر دیئے جائیں گے ، اس کے اثاثے منجمد کردئے جائیں گے اور اس کی سرگرمیاں معطل رہیں گی -

بحرین کی آل خلیفہ حکومت پہلے ہی جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو دسمبر دوہزار چودہ میں بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر چکی ہے- جمعیت الوفاق کو ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بتانے کے بے بنیاد دعوے کے تحت اس جماعت پر پابندی کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت آیا ہے کہ جب دوہزار گیارہ سے پہلے بحرین میں عوامی تحریک شروع ہوئی تھی یہ جماعت ملک کی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت تھی اور پارلیمنٹ میں اس کے بڑی تعداد میں نمائندے موجود تھے-

 

ٹیگس