Jun ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • سنہ دو ہزار نو سے اب تک براعظم افریقہ میں بوکوحرام کے حملوں میں ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
    سنہ دو ہزار نو سے اب تک براعظم افریقہ میں بوکوحرام کے حملوں میں ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے سے تین خواتین کو اغوا کر لیا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے منگل کے دن بتایا کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے نائیجیریا کے شمال مشرق میں واقع چیبوک نامی دیہات سے تین خواتین کو اغوا کر لیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ چیبوک پر بوکوحرام کے حملے میں اس دیہات کے  کم از کم چار باشندے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو سال قبل بوکوحرام نے اس علاقے پر حملہ کر کے دوسو طالبات کو اغوا کر لیا تھا۔

دیہات کے باشندوں کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے عناصر نے علی الصبح کاوتووا دیہات پر حملہ کیا، گھروں کو آگ لگائی اور دیہات کے باشندوں پر فائرنگ کی۔ سنہ دو ہزار نو سے اب تک براعظم افریقہ میں بوکوحرام کے حملوں میں ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس