شام کے شہر حلب میں اڑتالیس گھنٹوں تک کے لئے جنگ بندی
Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
روس کی وزارت دفاع نے شام کے شہر حلب میں مقامی وقت کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو بارہ بجے سے اڑتالیس گھنٹوں تک جنگ بندی کی خبر دی ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ روس کے انیشیٹو پر مقامی وقت کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو بارہ بجے سے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں تک جنگ بندی عمل میں لائی جائے گی۔
روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا مقصد حلب شہر میں مسلح تشدد میں کمی لانا اور صورتحال کو مستحکم کرنا ہے۔