Jun ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کا داعش کے ٹھکانے پر میزائلی حملہ

حزب اللہ لبنان نے شام کے ساتھ ملنے والی لبنان کے مشرقی سرحدی علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر میزائل داغے ہیں۔

لبنان کےالمیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے مشرقی لبنان میں واقع پہاڑوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں یہ ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ اس حملےمیں متعدد دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

.گزشتہ دنوں اور ہفتوں کے دوران دہشت گردوں نے مشرقی لبنان میں گھس کر فوج کے مراکز پر حملے کرنے کی کوششیں کیں تھیں لیکن فوج نے یہ کوششیں ناکام بنا دی تھیں اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

چند مہینوں سے لبنان کے مشرقی اور شمال مشرقی پہاڑوں میں تکفیری دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش اور جبھۃ النصرہ کے ساتھ لبنانی فوج اور استقامت کی جھڑپیں جاری ہیں۔ ان جھڑپوں میں لبنان کی فوج اور استقامت نے دہشت گردوں کو شدید مالی نقصان پہنچایا ہے اور ان کے متعدد عناصر کو ہلاک کر دیا ہے۔

 

ٹیگس