لیبیا: ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ، درجنوں ہلاک و زخمی
Jun ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
-
اس گودام میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم انتیس افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔
لیبیاء میں ہتھیاروں کے ایک گودام میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم انتیس افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد منجملہ طرابلس کے قریب واقع شہر قرہ بوللی کے شہریوں نے علاقے میں سرگرم مصراتہ ملیشیاء سے متعلق ہتھیاروں کے ایک گودام پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس گودام میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم انتیس افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک طبی ذریعے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ لیبیاء میں سرگرم ملیشیاء میں بیشتر ایسے افراد شامل ہیں جنھوں نے دو ہزار گیارہ میں معمر قزافی کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور بعد میں انھوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا تھا۔