Jun ۲۳, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • فلوجہ میں عراقی افواج کی کامیابیاں

عراق کے مغربی صوبے الانبارکے شہر فلوجہ کا اسّی فیصد سے زائد علاقہ پوری طرح دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے-

فلوجہ کے آپریشنل کمانڈرعبدالوہاب السعدی نے جمعرات کو فرانس پرس سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی افواج فلوجہ کے مختلف علاقوں میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فلوجہ شہر کا اسّی فیصد سے زائد علاقہ دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا گیا ہے -

دریں اثنا العراقیہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے فلوجہ میں نزال کے علاقے کو پوری طرح دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیاہے-

فلوجہ شہر میں نزال کا علاقہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ہیڈکوارٹر تھا - ادھر بغداد میں امریکی سفیر اسٹیورٹ جونز نے عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری سے ملاقات میں عراق اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ہے -

اس درمیان بغداد میں ایک بم دھماکے میں عوامی رضاکارفورس کا ایک جوان جاں بحق اور چاردیگرزخمی ہوگئے- یہ دھماکہ بغداد کے مغربی علاقے میں ہوا -

ٹیگس