Jun ۲۵, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۸ Asia/Tehran
  • یورپی یونین پر ترک صدر کی شدید تنقید

ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں ترکی کو رکنیت دینے میں تاخیر کی وجہ مغرب کی اسلاموفوبیا کی پالیسی ہے-

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی اس یونین سے دیگر ارکان کے بھی نکلنے کا پیش خیمہ ہے- انہوں نے کہا کہ ترکی گذشتہ ترپن سال سے یورپی یونین میں شمولیت کا انتظار کررہاہے لیکن اب تک اس کی درخواست کا مثبت جواب نہیں دیا گیا -

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے خلاف اس طرح کا رویّہ اسلاموفوبیا کی پالیسی کاحصہ ہے- ترک صدر نے کہاکہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کی جڑیں اس یونین کی دوہرے معیار کی پالیسی میں تلاش کی جانی چاہئیں -

انہوں نے کہا کہ اگر یورپی یونین کی متضاد پالیساں اسی طرح جاری رہتی ہیں تو بہت جلد دیگرارکان بھی اس سے الگ ہوجائیں گے -

ٹیگس