Jun ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • کویت امن مذاکرات کی مدت میں توسیع

یمن کے تعلق سے کویت امن مذاکرات میں دو مہینے کی توسیع کردی گئی ہے ۔

الیمن الان نیوز سائٹ کے مطابق یمن سےمتعلق امن مذاکرات کو ناکامی سے بچانے کی بین الاقوامی کوششوں کے تحت ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے دورہ کویت کے بعد، مذاکرات میں مزید دو مہینے کی توسیع کردی گئی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون یمن کے امن مذاکرات کو ناکامی سے بچانے کے لئے سنیچر کی رات کویت پہنچے ۔

پروگرام کے مطابق بان کی مون اتوار کی شام کو کویت میں امن مذاکرات کے دونوں فریقوں یعنی صنعا وفد اور ریاض وفد کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرنے والے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ بان کی مون امن مذاکرات کے دونوں وفود سے ملاقات میں صلح کے بارے میں ان کے نظریات معلوم کرنے کے ساتھ ہی ان سے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی سفارش بھی کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون ایسی حالت میں کویت پہنچے ہیں کہ یمن کے امن مذاکرات کی ناکامی کی خبریں مل رہی تھیں ۔

ٹیگس