Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • عراق: بغداد میں دھماکہ، بارہ افراد جاں بحق بتّیس زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم بارہ افراد جاں بحق اور بتّیس دیگر زخمی ہو گئے۔

عراق کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد حملہ آور نے بغداد کی ایک مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں بارہ افراد جاں بحق اور بتّیس دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ دہشت گردانہ واقعہ بغداد کے مغرب میں پچّیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ابوغریب میں پیش آیا۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

فلوجہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں حکومت عراق کی کامیابی کے اعلان کے بعد دارالحکومت بغداد یا اس کے اطراف کے کسی علاقے میں یہ پہلا دھماکہ شمار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ فلوجہ کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی کارروائی تئیس مئی کو شروع ہوئی تھی اورعراقی فوج، سترہ جون کو اس شہر کی سرکاری عمارتوں اور مرکزی علاقے کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

ٹیگس