Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • فلوجہ کی مکمل آزادی کو عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے لیے ایک اہم کامیابی اور داعش کے دہشت گردوں کے لیے ایک سنگین شکست قرار دیا جا سکتا ہے۔
    فلوجہ کی مکمل آزادی کو عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے لیے ایک اہم کامیابی اور داعش کے دہشت گردوں کے لیے ایک سنگین شکست قرار دیا جا سکتا ہے۔

عراق کی وزارت دفاع نے فلوجہ شہر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں داعش کے قبضے سے فلوجہ کی مکمل آزادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ شہر عراقی فوجیوں کی کوشش سے ایک بار پھر وطن کی آغوش میں واپس آ گیا ہے۔ اس بیان میں عراقی عوام کو فلوجہ شہر کی آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس شہر کی آزادی کے آپریشن کو ایک کامیاب جنگی آپریشن قرار دیا جا سکتا ہے۔

عراق کے سابق وزیراعظم نوری مالکی نے بھی منگل کے روز عراق میں متعین امریکی سفیر سے ملاقات میں موصل کی آزادی کے آپریشن میں عوامی رضاکار فورس کی موجودگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فلوجہ شہر کی اہمیت اور اس شہر میں داعش کے دہشت گردوں کی سنگین شکست کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ اور اس کے حامیوں کا عراق میں عملی طور پر کام تمام ہو گیا ہے۔

اسٹریٹیجک شہر فلوجہ کی مکمل آزادی کو عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے لیے ایک اہم کامیابی اور داعش کے دہشت گردوں کے لیے ایک سنگین شکست قرار دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فلوجہ کی آزادی کے لیے آپریشن 23 مہینے پہلے شروع کیا گیا تھا۔

ٹیگس