Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • عراق: بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

بغداد کی پولیس نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے مشرقی اورمغربی علاقوں میں دو بم دھماکوں میں کم سے کم پانچ عراقی شہری جاں بحق اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے-

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایک بم دھماکہ مشرقی علاقے امین میں اور دوسرا مغربی علاقے ابوغریب میں ہوا-

پچھلے چند ہفتوں کے دوران بغداد میں متعدد دہشت گردانہ بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں درجنوں عام شہری جاں بحق اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں-

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کا بینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ فلوجہ میں شکست کھانے کے بعد داعش کے عناصر کے حوصلے پست ہو گئے ہیں اسی لئے وہ شہری علاقوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں-

ادھر فلوجہ کے مضافاتی علاقوں سے خبر ہے کہ عراقی فوج نے تکفیری صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کے کئی سرغنوں کو گرفتار کر لیا ہے-

 

ٹیگس