یمن پر آل سعود کے حملے بدستور جاری
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے جنوبی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز تعز کے علاقے الراہدہ میں ایک طبی مرکز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
سعودی عرب کے زرخرید ایجنٹوں نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ تعز پر توپ خانے سے حملہ کیا جس میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔
درایں اثنا یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے شمال مغربی صوبے حجہ میں ایک کارروائی کی جس میں زرخرید ایجنٹ اس علاقے سے بھاگ گئے اور ان میں سے کئی بھاگتے ہوئے مارے گئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی مدد سے کئی عرب ممالک کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانا ہے۔ اس جارحیت میں اب تک ہزاروں افراد شھید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ یمن کی اسی فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں۔