مسجد الحرام کے انتظام میں سعودی حکام کی نااہلی، اٹھارہ معتمرین زخمی
Jul ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
سعودی حکام نے مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں اٹھارہ معتمرین کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
روزنامہ ریاض کے مطابق مکہ کے ڈیزاسٹرمینیجمنٹ سیل کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں بھگدڑ کا یہ واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات معتمرین کے ازدحام کے نتیجے میں پیش آیا۔
سعودی حکام کے دعوے کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی تاہم کسی بھی شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال چوبیس ستمبر کو سعودی حکام کی نالائقی کی وجہ سے حج کے دوران پیش آنے والے سانحہ منی میں ہزاروں حجاج کرام شہید ہو گئے تھے جن میں سیکڑوں ایرانی بھی شامل تھے۔