Jul ۰۴, ۲۰۱۶ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب، قطیف اور مدینہ منورہ میں بم دھماکے کی اطلاع

سعودی ذرائع ابلاغ اور عرب ٹی وی چینلوں نے مشرقی شہر قطیف اور مدینہ منورہ میں مساجد کے قریب دھماکوں کی خبری جاری کی ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے شہر قطیف میں ایک مسجد کے باہر خود کش دھماکا ہوا، جبکہ دوسرا دھماکا مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور جنت البقیع کے درمیان پارکنگ واالے علاقہ میں ہوا۔

غیر ملکی ٹی وی نیوز چینلوں پر چلنے والی فوٹیج میں دھماکوں کے بعد آگ اور دھوئیں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

نوٹ: یہ انتہائی ابتدائی خبر ہے۔

 

ٹیگس