Jul ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • عراقی وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کا استعفی قبول کرلیا

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے وزیر داخلہ محمد سالم الغبان کا استعفی منظور کرلیا ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے ایک قریبی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ حیدر العبادی نے بدھ کے روز محمد سالم الغبان کا استعفی منظور کرلیا ہے- واضح رہے کہ وزیر داخلہ محمد سالم الغبان نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ انھوں نے بغداد کے علاقے الکرادہ میں قیامت خیز دہشت گردانہ حملوں اور ان میں ڈھائی سو کے قریب ہم وطنوں کے جاں بحق ہونے کی وجہ سے اپنا استعفی وزیر اعظم حیدر العبادی کو پیش کر دیا ہے-

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مرکزی علاقے الکرادہ کی ایک پر ہجوم بازار میں جہاں لوگ عید کی خریداری کر رہے تھے داعش کے دہشت گردوں نے خودکش کاروائی کرکے ڈھائی سو افراد کو موت کی نیند سلا دیا - داعش نے اعلان کیا کہ ان دھماکوں میں شیعہ آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنانا مقصود تھا- یہ دھماکے فلوجہ شہر کی آزادی کے صرف ایک ہفتے کے بعد کئے گئے - فلوجہ شہر میں عراقی فوج کے ہاتھوں داعش کی عبرت ناک شکست کے بعد اب اس دہشت گرد گروہ نے عام لوگوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس