Jul ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • بغداد کے سیکورٹی چیف برطرف

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے بغداد کے سیکورٹی چیف اور دیگر اعلی عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔

بغداد میں وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بغداد آپریشن کمانڈ کے سربراہ عبدالامیر الشمری سمیت شہر کی سیکورٹی کے ذمہ دار بعض عہدیداروں کو فوری طور پر بر طرف کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ بغداد میں ہونے والے پے در پے دہشت گردانہ حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔ عیدالفطر سے ایک روز پہلے بغداد کے پرہجوم بازار میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں دو سو نوے افراد شہید اور سو سے زائد زحمی ہوگئے تھے۔

دہشت گرد گروہ داعش نے اس خونی حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

سومریہ نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی نے وزیرداخلہ محمد الغبان کا استعفی بھی منظور کرلیا ہے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے دارالحکومت کے سیکورٹی ڈھانچے کی تقویت کی غرض سے انجام پا رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ عراقی عوام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اور موثر کارروائی کے لیے حکومت اور سیکورٹی اداروں پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگس