Jul ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • موصل آزادی کے دہانے پر ہے : العبادی

عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی افواج، صوبے نینوا کے مرکز موصل کو آزاد کرانے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں-

بغداد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے شہر موصل سے ساٹھ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع القیارہ نامی اہم اور اسٹریٹیجک ایئربیس کی مکمل آزادی کی تصدیق کرتے ہوئے موصل کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس شہر کی آزادی کے آپریشن کے لئے آمادہ ہوجائیں-

حیدر العبادی نے اپنے بیان میں جو عراق کے سرکاری ٹی وی چینل سے نشر ہوا ہے کہا ہے کہ القیارہ کا اہم اور اسٹریٹیجک ایئر بیس، کہ جو موصل شہر کی آزادی کی کاروائی کا مرکز قرار دیا جائے گا، آزاد ہوچکا ہے اور اب ہم نینوا کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عنقریب ہی موصل کو آزاد کرانے کے لئے آمادہ ہوجائیں- عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح ہم نے داعش دہشت گرد گروہ کو فلوجہ میں شکست دی اور وہ بیابانوں کی طرف فرار پر مجبور ہوگئے ایسی ہی صورتحال سے ہم انہیں موصل میں بھی دوچار کردیں گے-

انہوں نے کہا کہ ہم داعش اور داعش کی حمایت کرنے والوں ، یا اس کا پروپگنڈہ کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں کہ یہ دہشت گرد گروہ عنقریب ہی ختم ہو جائے گا- القیارہ ایئربیس کو آزاد کرانے کی کاروائی اٹھارہ جون کو شروع ہوئی تھی - اور موصل کو آزاد کرانے کا کاروائی کا ہیڈ کوارٹر جو مخمور شہر میں تھا اب القیارہ ایئر بیس کی آزادی کے بعد توقع ہے کہ عراقی وزیر اعظم کے اعلان کے بعد اس جگہ منتقل کردیا جائے گا-

ٹیگس