Jul ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • تحریک انصاراللہ ، یمن میں امریکی موجودگی کی مخالف

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اس ملک میں امریکہ کی فوجی موجودگی کی مخالفت کی ہے

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے دہشت گردی اور القاعدہ کا مقابلہ کرنے کے بہانے جنوبی یمن میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے امریکی حکام کے بیانات پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام اپنے ملک میں ہر طرح کی بیرونی فوجی موجودگی کے مخالف ہیں-

تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کویت میں امن مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک پرامن سیاسی راہ حل کے حصول پر تاکید کی اور کہا کہ یمن کا قومی وفد کویت مذاکرات کے عمل میں کسی طرح کی شرط قبول نہیں کرے گا-

عبدالسلام نے مزید کہا کہ یمن کا قومی وفد اس اصول کی بنیاد پر کویت پہنچا ہے کہ جس پراقوام متحدہ اور کویت کے ساتھ میزبان ملک کی حیثیت سے اتفاق کیا ہے-

کویت میں یمن امن مذاکرات کو دوماہ سے زیادہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود ریاض کی مسلسل رخنہ اندازی کی وجہ سے، قیدیوں کے تبادلے کے سوا مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے-

ٹیگس