Jul ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  •  بغداد: بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں متعدد عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

بغداد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے بموں کے دو ھماکوں میں چار افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے ہیں، مقامی ذرائع کا کہنا ہے بم کا ایک دہماکہ بغداد کے شمالی علاقے میں ہوا جس میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس دھماکے میں نو افراد کو شدید زخمی حالت میں طبی مراکز میں داخل کر دیا گیا ہے۔

بم کا ایک اور دھماکہ عراق کے جنوبی علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں دوافراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والے بم دھماکوں میں دسیوں عام شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تکفیری دہشت گرد عناصر عراقی فورسز کے ہاتھوں پے در پے شکستوں اور کئی علاقوں کے اپنے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹیگس