Jul ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • ترک صدر رجب طیب اردوغان پر شام کے صدر بشار اسد کی تنقید

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان ترکی میں سخت گیراورانتہا پسندانہ پروگراموں پرعمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔

شام کے صدر بشار اسد نے ایک انٹرویو میں اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان پر انتہا پسندانہ پروگرام پرعمل درآمد کے لیے حالیہ فوجی بغاوت سے غلط فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا ہے - شام  کے صدر نے کہا کہ اردوغان نے اس ناکام فوجی بغاوت سے ترکی میں اخوان المسلمین کے سخت گیر پروگراموں پر عمل درآمد کے لئے استفادہ کیا ہے - انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام خود ترکی اور اس کے ہمسایہ ملکوں منجملہ شام  کے لئے خطرناک ہیں - انہوں نے دہشت گردوں کے لئے غیر ملکی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور قطر جیسے ممالک کا شمار شام میں سرگرم دہشت گردوں کے بڑے حامیوں میں ہوتاہے- شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ جب سے روس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  شامی فوج کی قانونی حمایت شروع کی ہے اس کے بعد سے شام کے مختلف علاقوں میں فوج نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں- انہوں نے دہشت گردوں کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوغان کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دومہینوں میں حلب میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ترکی سے بھیجےگئے ہیں لیکن دہشت گردوں کی ساری کوششیں ناکام رہی ہیں -

ٹیگس