عراق: کاظمین میں کار بم دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق اور زخمی
Jul ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
عراق کے شہر کاظمین میں کار بم کے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح کاظمین کے علاقے عدن چوک میں ایک کار بم کے دھماکے میں بارہ افراد جاں بحق اور اٹھائیس زخمی ہو گئے ہیں۔
خبری ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو ایک خودکش حملہ آور چلا رہا تھا۔
ہفتے کے روز بھی بغداد کے شمال میں واقع تاجی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہو گئے تھے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں گزشتہ ہفتوں کے دوران کئی بم دھماکے ہو چکے ہیں جن میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
ان دہشت گردانہ بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش قبول کرتا ہے۔