Jul ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • عراقی شہریوں کے تحفظ پر تاکید

عراق کے صدر فواد معصوم اور بدرتنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے عراقی شہریوں کی جان کے تحفظ کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

عراقی صدر کے دفتر سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی صدر فواد معصوم نے بدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری سے ملاقات میں کہا ہے کہ پورے ملک میں عراقی شہریوں کی جان کی حفاظت اور شہریوں کو مساجد، بازاروں اور پبلک مقامات پر داعش کے دہشت گردانہ خطرے سے محفوظ رکھنا بہت ہی ضروری ہے -

عراقی صدر نے موصل شہر کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران محاذ جنگ پرعراق کی مسلح افواج کے درمیان مکمل ہم آہنگی اورزیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت پربھی زوردیا -

دونوں عراقی رہنماؤں نے عراق کی سیکورٹی فوجی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کےساتھ ساتھ جنگ زدہ علاقوں میں پناہ گزینوں کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے طریقہ کارپر بھی بات چیت کی۔

ٹیگس