Jul ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • عراق: کاظمین دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکّیس ہوگئی

عراق کے شہر کاظمین میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکّیس ہوگئی ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق بغداد کے نواحی علاقے کاظمین کے داخلی راستے میں اتوار کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں اب تک اکیس افراد جاں بحق  اور پینتس زخمی ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل موصول ہونے والی خبروں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پندرہ بتائی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی صبح ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو کاظمین کے داخلی راستے میں دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔  

ٹیگس