Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • یمن امن مذاکرات کی مدت میں توسیع

کویت کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی درخواست پر یمن امن مذاکرات کی مدت ایک ہفتے تک بڑھا دیئے جانے کی تصدیق کر دی ہے

کویت کے وزیرخارجہ نے ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی مستعفی حکومت اورتحریک انصاراللہ کے وفود کو سات اگست تک امن مذاکرات میں کسی نتیجے تک پہنچنے کا موقع دیا گیا ہے- 

یمن کے قومی وفود کی جانب سے مذاکرات ترک کرنے کے  فیصلے کے بعد یہ مذاکرات سنیچر کو کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہونے والے تھے لیکن یمن کے امورمیں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ الاحمد نے فریقین سے ملاقات کے بعد ان مذاکرات کی مدت مزید ایک ہفتے تک بڑھا دیئے جانے کی خبردی تھی-

یمن میں قیام امن کے لئے ریاض وفد اور یمنی فریقوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ اپریل سے کویت میں جاری ہے-

دوسری طرف انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی نے عوام اور سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن کی سیاسی قوتوں کے درمیان حالیہ سمجھوتے کی حمایت میں صنعا کے السبعین اسکوائر پر بڑے پیمانے پر ریلی نکالیں -

ٹیگس